روٹ اور معین کی رکارڈ شراکت سے انگلینڈ مضبوط

راجکوٹ، 09 نومبر (یو این آئی) جو روٹ (124) اور معین علی (ناٹ آ¶ٹ 99) رن کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت انگلینڈ نے خراب آغاز سے نجات حاصل کرتے ہوئے ہندستان کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دن بدھ کو دن کا کھیل ختم ہونے تک چار وکٹ پر 311 رن کا مضبوط اسکور بنا لیا۔انگلینڈ کے کپتان ایلیسٹیر کک نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں دن کا کھیل ختم ہونے تک 93 اوور میں چار وکٹ کے نقصان پر 311 رنز بنا لئے ۔معین علی 99 اور بین اسٹوکس 19 رنز بنا کر ناٹ آ¶ٹ کریز پر ہیں اور ٹیم کے ابھی چھ وکٹ محفوظ ہیں۔انگلینڈ کی اننگز کے پہلے دن تیسرے نمبر کے بلے باز 25 سالہ روٹ نے اپنی زبردست سنچری سے ٹیم کو صبح کی خراب شروعات سے نکالا اور ایشیائی زمین پر اپنی پہلی سنچری بھی بنائی۔ روٹ نے 180 گیندوں کی اننگز میں 11 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 124 رنز بنائے ۔روٹ نے ٹھیک چار سال پہلے ناگپور میں اپنا ٹیسٹ ڈیبو کیا تھا اور وہ اب تک ہندستان کے خلاف دو سنچری بناچکے ہیں۔یہ ان کی ٹیسٹ میں 11 ویں سنچری ہے ۔روٹ نے انگلینڈ کو ایسے وقت سنبھالا جب اس نے صبح اپنے پہلے تین وکٹ لنچ تک 102 رن جوڑ کر گنوا دیے تھے اور اس وقت تک ہندوستانی گیند بازوں نے مہمان ٹیم کے بلے بازوں کو دبا¶ میں ڈال دیا تھا۔لنچ کے بعد روٹ نے اپنی اننگز کا آغاز کیا اور چائے کے وقفہ تک بغیر کوئی وکٹ گنوائے انگلینڈ نے 209 رن جوڑ ڈالے ۔انہوں نے معین کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 179 رن کی سنچری شراکت کرکے اپنی ٹیم کو پہلے دن 300 کے پار پہنچا دیا۔لیکن امیش یادو نے 80 ویں اوور میں جاکر روٹ سے ہندستان کو چھٹکارا دلوایا اور انہیں اپنی گیند پر لپک لیا اور انگلینڈ کا چوتھا وکٹ 281 کے اسکور پر گرا۔معین نے 192 گیندوں میں نو چوکے لگا کر ناٹ آ¶ٹ 99 رنز بنائے ۔وہ ابھی اپنے ٹیسٹ کیریئر کی چوتھی سنچری سے محض ایک رن دور ہیں۔ان کے ساتھ بین اسٹوکس 41 گیندوں میں دو چوکے اور ایک چھکا لگا کر 19 رنز پر ناٹ آ¶ٹ ہیں۔ہندستانی بولر اچھی شروعات کو لنچ کے بعد جاری نہیں رکھ سکے اور اشون نے 31 اوورز میں 108 رنز پر دو وکٹ نکالے ۔تیز گیند باز امیش یادو کو 18.5 اوور میں 68 رن پر ایک اور رویندر جڈیجہ کو 21 اوور میں 59 رن پر ایک وکٹ ملا۔لیگ اسپنر امت مشرا کو 42 رنز اور محمد سمیع کو 31 رنز پر کوئی کامیابی نہیں ملی۔اس سے پہلے میچ میں ہندوستان نے اچھی شروعات کی تھی اور لنچ سے پہلے اس کے تین وکٹ نکال کر وہ انگلینڈ پر دبا¶ بنانے میں کامیاب رہا۔اوپنر اور کپتان ایلیسٹیر کک کو 21 رن کے ذاتی اسکور پر جڈیجہ نے ایل بی ڈبلیو کر کے انگلینڈ کا اہم وکٹ نکالا۔اس کے بعد تجربہ کار آف اسپنر اشون نے لنچ سے پہلے دو وکٹ نکال لیے اور انگلینڈ نے 32.3 اوور میں 102 رنز کا اضافہ کر کے اپنے تین وکٹ گنوا دیے ۔کپتان کک نے 47 گیندوں میں دو چوکے لگا کر 21 رنز بنائے ۔انہوں نے ڈیبو کھلاڑی حسیب حمید کے ساتھ پہلے وکٹ کے لئے 47 رن جوڑے ۔حمید نے 82 گیندوں میں چھ چوکے لگا کر 31 رنز بنائے ۔انہیں اشون نے ایل بی ڈبلیو کرکے انگلینڈ کو دوسرا جھٹکا دیا۔اس کے بعد بین ڈکٹ بھی سستے میں چلتے بنے اور اشون نے انہیں اجنکیا رہانے کے ہاتھوں کیچ کراکر لنچ سے پہلے پویلین بھیج دیا۔ڈکٹ نے 17 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 13 رنز بنائے ۔روٹ اگرچہ ایک اینڈ پر ٹکے رہے اور معین کے ساتھ انہوں نے 48.2 اوور میں 179 رنز کی بڑی سنچری شراکت کرکے انگلینڈ کے اسکور کو 300 کے پار پہنچا دیا۔دن کا کھیل ختم ہونے سے کچھ دیر پہلے ہی یادو نے روٹ کا اہم وکٹ لیا۔روٹ نے 72 گیندوں میں 50 رن اور 154 گیندوں میں نو چوکے لگا کر اپنے 100 رن پورے کئے ۔لیکن اس شراکت کے ٹوٹنے کے بعد بھی معین میدان پر ڈٹے رہے ۔انہوں نے 99 گیندوں میں اپنے 50 رنز چار چوکے لگا کر پورے کئے ۔وہ ا سٹوکس کے ساتھ 30 رن کی ناٹ آ¶ٹ ساجھے داری کر چکے ہیں۔